ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال: پِک اَپ ٹرک اور اسکوٹر کے درمیان تصادم ۔ ایک ہلاک دوسرا زخمی

بنٹوال: پِک اَپ ٹرک اور اسکوٹر کے درمیان تصادم ۔ ایک ہلاک دوسرا زخمی

Wed, 14 Apr 2021 12:52:47    S.O. News Service

بنٹوال ،14؍ اپریل (ایس او نیوز) وٹّل کے قریب سوربیل روڈ پر بڑی بے پروائی سے چلائے جارہے پِک اَپ ٹرک نے اسکوٹر کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اسکوٹر سوار ہلاک ہوگیا جبکہ پچھلی سیٹ پر سوار نوجوان کو زخمی  ہوگیا جسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ذرائع  سے ملی اطلاع کے مطابق ہلاک ہونے والے اسکوٹر سوار کا نام سنتوش (35سال) اور زخمی کا نام رنجیت بتایا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جس وقت یہ تصادم پیش آیا اس وقت پک اپ ٹرک سالیتھور کی طرف جارہا تھا اور اسکوٹر والے کلاڈکا کی طرف سفر کررہے تھے۔ پک اپ ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری اور بے پروائی سے گاڑی چلا رہا تھا جس کی وجہ سے ٹکر ہوتے ہی دونوں اسکوٹر اچھل کر سڑک پر گر گئے۔ان دونوں کو پہلے بنٹوال کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا پھر وہاں سے منگلورو کے وینلاک ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا۔ لیکن علاج کارگر نہ ہونے پر سنتوش نے دم توڑ دیا۔ وِٹّل پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔


Share: